• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں 15ہزار ڈاکٹر سیلف آئسولیشن میں چلے گئے

راچڈیل (نمائندہ جنگ) اسپین میں کورونا وائرس کیخلاف برسر پیکار 15ہزار سے ڈاکٹرز وں کی طرف سے آئسولیشن اختیار کرنے اور وائرس سے متاثر ہونے کے باعث مریضوں کی بڑی تعداد کو طبی امداد میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد 14.7فیصد ہے مگر ڈاکٹرز کے متاثر ہونے کی شرح 10فیصد تک پہنچ چکی ہے ڈاکٹروں کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ وفاقی دار الحکومت میڈرڈ میں 21فیصد ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔کاتالونیا میں ہر تین میں سے ایک ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہے جبکہ حفاظتی سامان کی شدید قلت وائرس کے پھیلائو کا سبب بن رہی ہے ڈاکٹر حفاظتی کٹوں کی بجائے شاپنگ بیگز کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اس صور تحال میں ڈاکٹر یونین حکومت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپین اور اٹلی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں وسیع پیمانے پر وائرس پھیلا جس کی وجہ سے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے۔
تازہ ترین