• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد خان یوریشین فٹ بال کمیٹی کے وائس چیئرمین مقرر

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہد خان کو اس سال ماسکو میں ہونے والے یوریشین کپ 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یوریشین کپ فٹ بال کا آغاز مئی میں ہونا تھا لیکن کرونا وائرس کے بعد اس ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان اپریل کے اواخر تک ممکن ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی عالمی فٹ بال کے کئی ایونٹس میں اپنی خدمات انجام د ے چکے ہیں۔ یوریشیا کپ میں شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کی تمام رکن ممالک کی 16 سال سے کم عمر ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فہد خان نے جنگ کو بتایا کہ مجھے وائس چیئرمین کا عہدہ میرے اور میرے ملک کیلئے اعزاز ہے۔

تازہ ترین