• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان جدید انٹر نیٹ کی سہولت سےمحروم کیوں

اسلام آباد(مہتاب حیدر)آزاد جمو اور کشمیر اور گلگت بلتستان انٹر نیٹ کی جدید سہولیات محروم کیوں ہیں ،آزاد جمواینڈ کشمیر اور گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ انٹر نیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے شہری مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بالخصوص ایسے میں جب کہ ملک کو کورونا وائرس نے جکڑا ہوا ہے،اس ریجن میں تعلیم یافتہ لوگ رہتے ہیں اور ایسے میں تیز رفتار انٹر نیٹ کی سہولت کا نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے،پاکستان کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی زندگی قدرے آسان ہوگئی ہے،طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں، ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، دفاتر میں نہ جاکر اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرکے ملازمیں اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ اپنے گھروں میں تیار کھانا بھی منگوا رہے ہیں یہ سب جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے۔
تازہ ترین