• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بھی ایک ڈاکٹر کورونا وائرس سے شہید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔ معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو میں 2 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر انہیں انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا اور آئیسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جاتا رہا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور پیر کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدرونائب صدر، اسٹیل ملز اسپتال کے سابق سی ایم او، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے سابق سربراہ، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم سمیت مختلف عہدوں پر رہے ۔ وہ اس وقت الخدمت اسپتال تھرپارکر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر تھے۔ انکی عمر 64 سال تھی ۔
تازہ ترین