• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہریوں کی واپسی، طور خم سرحد جزوی طور پر کھول دی گئی

وفاقی حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت افغان شہریوں کی واپسی کے لئے طورخم سرحد کو جزوی طور پر کھول دیا ہے۔ افغان شہریوں نے طورخم سرحد کی بحالی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے احکامات پر پاک افغان طورخم سرحد کو 9 اپریل تک بحال کر دیا ہے۔ 

سرحدی گزرگاہ کی بحالی سے وہ افغان شہری استفادہ کریں گے جو لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سرحد کی بحالی سے یومیہ ایک ہزار افغان شہری اپنے ملک لوٹ سکیں گے۔محکمہ صحت کے ایس او پی کے اصول کو مدنظر رکھ کر مسافروں کو سرحد پار کرائی جائے گی۔

افغان شہریوں نے پاکستانی حکومت کے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ تاہم افغانستان میں پھنسے ہزاروں پاکستانی شہری بھی جلد گھر لوٹنے کو منتظر ہیں۔

تازہ ترین