خیبر پختون خوا کے سینئر وکیل میاں محب اللّٰہ کاکا خیل نے ای کورٹس شروع کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں خیبر پختون خوا کے سینئر وکیل میاں محب اللّٰہ کاکا خیل کا کہنا ہے کہ کورونا سے عدالتیں بند ہونے سے زیرِ التواء مقدمات میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ ہزاروں قیدیوں کے کیسز کی سماعت بھی نہیں ہو رہی، ای کورٹس کے ذریعے وکلاء گھروں سے مقدمات کی پیروی کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: ای کورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
خیبر پختون خوا کے سینئر وکیل میاں محب اللّٰہ کاکا خیل کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ درخواستیں، حلف نامے اور کورٹ فیس جمع کرنے کی سہولت اور کیسز کی سماعت آن لائن ہونی چاہیے۔