آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکا:نامعلوم شخص نے ریستوران کو 10ہزار ڈالر ٹپ دیدی


کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے ایک روز قبل ایک نامعلوم شخص نے ریستوران کے پورے عملے کو بطور ٹپ 10 ہزار ڈالر دیئے ہیں۔

فلوریڈا کے شہر نیپلز میں واقع اسکیلٹس نامی ریستوران نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ سخاوت کے اس عمل سے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں اس وقت بھی غیرمعمولی طور پر زبردست لوگ موجود ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہ خطیر رقم تمام ملازمین میں یکساں تقسیم کی جائیں گی۔

ریستوران انتظامیہ کے مطابق ان کے بہت سے گاہک مستقل ہیں لیکن ادارہ ان سب کے نام نہیں جانتا جس کی وجہ سے رحم دل شخص کو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید