مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے معاملے کو صحیح طور پرہینڈل نہیں کیا، راشن کی تقسیم میں شفافیت نہیں پائی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر سب سے کم پنجاب حکومت نے عمل کیا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی کی مد میں قوم کو ڈیڑھ سو ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔ یہ رپورٹ میڈیا بھی نے لیک کی، حکومت غلط شادیانے بجا رہی ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ نیب کو چاہیے کہ 150 ارب کے قومی نقصان کو منطقی انجام تک پہنچائے۔