• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں کہ وفاق لاک ڈاؤن کے فیصلے کو لیڈ کرے، وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کی پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جس طرح چاہتا ہوں ویسا لاک ڈاؤن نہیں ہورہا ہے، آج اجلاس ہے اس میں اپنی رائے دوں گا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ وفاق لاک ڈاؤن کے فیصلے کو لیڈ کرے، کوشش ہوگی کہ پورے پاکستان کے لیے فیصلہ آئے، وفاقی حکومت کو جو فیصلہ کرنا ہے جلدی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو سندھ میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے یہ بات سامنے آئی کہ لاک ڈاؤن کو مزید سخت کریں، محکمہ صحت سندھ وفاق سے رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا لاک ڈاؤن بڑھائیں، میں نے کہا یہ صرف میرے بس کی بات نہیں ہے، میں بالکل دباؤ میں نہیں ہوں، چاہتاہوں بغیر تنقید کے سب لوگ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مانیں، مجھے امید ہے جو بھی فیصلہ ہوگا ٹھیک ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن 13 یا 15 مارچ کو کردیتےتو متاثرین کی تعداد شاید کم ہوتی، کچھ لوگوں نے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف کارروائی کی۔ پرائیویٹ اسپتالوں نے سندھ حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ہاں کورونا متاثرین کی تعداد کم اس لیے ہے کہ ٹیسٹ کم ہورہے ہیں، اگر ہم بھی جرمنی کی طرح ٹیسٹ کریں تو شاید متاثرین کی تعداد زیادہ نکلے۔ ٹیسٹنگ صلاحیت 25 ہزار تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

تازہ ترین