آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍شوال المکرم 1441ھ 5؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈاکٹرزسے نارواسلوک،حکومت معاملات سنبھالنے میں ناکام،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے بلوچستان کے ڈاکٹروں کیساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں دنیا بھر میں حکومتیں کورونا وائرس سے نبردآزما ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہر طرح کی سہولتیں مہیا کر رہی ہیں وہاں ہماری حکومت نے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسا کر اور انہیں گرفتار کرکے بے حسی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے جہاں اس مشکل دور میں ڈاکٹروں کو حفاظتی انتظامات کیساتھ اسپتالوں میں ہونا چاہیے تھا وہاں وہ جیلوں میں بند ہیں اور حکومت معاملات کو سنبھالنے میں ناکام ہے۔
اہم خبریں سے مزید