آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افغان مہاجر لیڈی ڈاکٹر کے پاکستان میں چرچے

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمن عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات پیش کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے اکاؤنٹ سے سلیمہ کی تصویر اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلیمہ پاکستان کے غریب لوگوں کے لیے زندگی کی ایک نئی امید ہیں۔

 ڈاکٹر سلیمہ رحمٰن کا شمار بھی متعدد دیگر افغان مہاجرین میں ہوتا ہے جو پاکستان میں مختلف شعبوں میں بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سلیمہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کے خلاف بھی جنگ میں شامل ہیں اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت میں مشغول ہیں۔

قومی خبریں سے مزید