• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں: سلمان احمد

جان لیوا کورونا کا شکار پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے، لوگ مرنے والوں کی آخری رسومات بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں اور لواحقین جنازوں میں شرکت کرنے سے احتیاط برت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گلوکار سلمان احمد بھی کورونا وائرس سے متاثر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار کی جانب سے ایک منٹ اور 5 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے  کہ کورونا کے خوف کے باعث لواحقین جنازے میں شرکت سے گریزاں ہیں۔

ویڈیو بنانے والا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’ایک بیٹا اپنے باپ کے جنازے پر شرکت کرنے نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں تین جنازے پڑھائے گئے جس میں لواحقین نے یہ کہتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کیا کہ آپ لوگ ہمیں ویڈیو بنا کر بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹروں کے مطابق میں کوویڈ 19کا شکار ہوں: سلمان احمد

سلمان احمد کا اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہنا ہے کہ نیویارک میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں۔

نیویارک میں مقیم پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ نیویارک اس وقت وار زون دکھائی دے رہا ہے،  یہاں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین