• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صدرِ مملکت کو صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں پر بریف کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بتایا کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس کے سدباب، علاج و معالجے اور ریلیف کے لیے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 72 جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 467 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 549 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وباجلد پیچھا چھوڑنے والی نہیں، گورنر پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 30 جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین