• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت میں 9 اور 10 اپریل کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

گلگت انتظامیہ نے 9 اور 10 اپریل کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تعاون کریں اور گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں سمیت ہر قسم کا کاروبار بند رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخوں میں لاک ڈاؤن کے دوران ہر طرح کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 ہزار 183 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ یعنی 2 ہزار 132 کورونا وائرس کے کیسز سامنےآچکے ہیں۔

سندھ میں 932 جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 500 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص سامنےآئی ہے۔

گلگت بلتستان میں 211 اور بلوچستان میں 202 کیسز سامنے آچکے ہیں، اسی طرح اسلام آباد 83 اور آزاد کشمیر میں اب تک 28 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 42 ہزار 159 افراد کو ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزارا جاچکا ہے۔

تازہ ترین