• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے 22اہلکاروں کے تبادلے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پویس کے ایک انسپکٹر ،تین سب انسپکٹر وں ،چار اسسٹنٹ سب انسپکٹروں اور دو حوالدار وں سمیت 22 اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔انسپکٹر عاشق علی شاہ کو انویسٹی گیشن ونگ میں بھیج دیا گیا ،سب انسپکٹر حبیب الرحمٰن کو ریسکو 15 سے انویسٹی گیشن ونگ ، محمد اقبال کو تھا نہ سبزی منڈی ، مشتاق احمد کو سی آئی اے ،اے ایس آئی محسن خان سی آئی اے، ذوالفقار علی، عیسیٰ خان کو تھا نہ رمنا سے آبپارہ اور ذوالفقار احمد کو تھا نہ آبپارہ سے تھا نہ رمنا بھیج دیا گیا ۔
تازہ ترین