• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز پولیس کا 3000 ماسک دینے پر کونسلر ناصر چوہدری سے اظہار تشکر

یورپین دارالحکومت برسلز کی پولیس نے 3000 ماسک عطیہ کرنے پر کونسلر ناصر چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 اس حوالے سے مئیر فلپ کلاز اور پولیس کمشنر نے ناصر چوہدری کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انہیں ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں ان کی جانب سے برسلز پولیس کو اس وقت 3000 ماسک عطیہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جب یہ ماسک کہیں دستیاب نہیں تھے۔

 اسی طرح لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں بھی ناصر چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شکیل گوہر نے مقامی اسپتال کو بالترتیب 2300 اور 2500 ماسک عطیہ کئے تھے،  یہ وہ دن تھے جب اوپن مارکیٹ سے ماسک کا اسٹاک غائب ہو گیا تھا۔ 

لیکن دونوں نے بھاگ دوڑ کر کے انہیں خریدا اور اسپتال کو عطیہ کیا۔ تاکہ اسٹاف مریضوں کی آسانی کے ساتھ خدمت کر سکے۔

یاد رہے کہ محمد ناصر 1000 برسلز کمیون کے منتخب کونسلر اور پولیس کے امور کے ایڈوائزر بھی ہیں۔

تازہ ترین