• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎میر شکیل الرحمٰن عمران خان کی ضد، آمرانہ ذہنیت کا نشانہ بنے، مریم اورنگزیب

‎میر شکیل الرحمٰن عمران خان کی ضد، آمرانہ ذہنیت کا نشانہ بنے، مریم اورنگزیب


‎مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن وزیراعظم عمران خان کی ضد، آمرانہ اور چھوٹی ذہنیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو قید رکھنے کی مذمت کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ‎میر شکیل الرحمٰن پر جھوٹا اور مضحکہ خیز کیس بنانے کی ناکام کوششش کی جا رہی ہے۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن وزیراعظم عمران خان کی ضد، آمرانہ اور چھوٹی ذہنیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

‎ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین اور میڈیا سمیت ہر سچ بولنے والے کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق اور تمام مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین