• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا بزرگ لیگی کارکن کی وفات پر اظہار افسوس

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے کہا ہے کہ سرانجام خان سیاسی و جمہوری جدوجہد کا ایسا سنہری باب ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سر انجام خان کی وفات کا سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ سرانجام خان سیاسی و جمہوری جدوجہد کا ایسا سنہری باب ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، سرانجام خان نے دور آمریت میں بیگم کلثوم نواز سے مل کر جمہوریت کا علم بلند رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ ایسا دور تھا جب مسلم لیگ (ن) اور سیاست کے لیے ایک بہت کٹھن وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) ایک عظیم ساتھی اور رہنما سے محروم ہوگئی، اللّٰہ تعالی سر انجام خان صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔

تازہ ترین