• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کو محنت کا پورا معاوضہ دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

کسانوں کو محنت کا پورا معاوضہ دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں سے 1400 روپے من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی، کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیں گے۔

عثمان بزدار نے روجھان میں گندم کٹائی مہم 2020 کا افتتاح کردیا، رواں برس 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ پہلے بھی کیا، اب بھی کریں گے، گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کروں گا،جبکہ کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لئے گوداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے، جبکہ رواں برس تصدیق شدہ بیج کی چار لاکھ بوریاں رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے ساڑھے بارہ ارب روپے کی لاگت سے پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فصل بیمہ اسکیم کا دائرہ کار بڑھا کر اڑھائی لاکھ کاشتکاروں کی فصل کی انشورنس کی گئی ہے۔

تازہ ترین