• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا پارٹی رہنما سرانجام خان کی وفات پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا پارٹی رہنما سرانجام خان کی وفات پر اظہار افسوس


مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل سرانجام خان کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

سابق سیکریٹری جنرل کو مردان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی نمائندگی رہنما امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے کی۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی طرف سے خصوصی فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے کہا ہے کہ سرانجام خان سیاسی و جمہوری جدوجہد کا ایسا سنہری باب ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سر انجام خان کی وفات کا سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ سرانجام خان سیاسی و جمہوری جدوجہد کا ایسا سنہری باب ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، سرانجام خان نے دور آمریت میں بیگم کلثوم نواز سے مل کر جمہوریت کا علم بلند رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ ایسا دور تھا جب مسلم لیگ (ن) اور سیاست کے لیے ایک بہت کٹھن وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) ایک عظیم ساتھی اور رہنما سے محروم ہوگئی، اللّٰہ تعالی سر انجام خان صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔

تازہ ترین