• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کریں گے جس پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ایس پی رورل نجم الحسنین کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی خان زیب اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمن دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر DF-212 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر107کلو گرام سے زائد افیون اور 21کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم امیر زادہ ولد عمرا خان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ بہادر کلے سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنےکی کوشش کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین