• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعے کو لاک ڈاؤن کی پوری طرح پابندی کی جائے، ناصر حسین شاہ


وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آج جمعے کو لاک ڈاؤن کی پوری طرح پابندی کی جائے اور عوام دوپہر12 سے ساڑھے3 تک اپنے گھروں میں رہیں۔

سید ناصرحسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے کیونکہ کورونا کےخلاف اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ نے حکومت سندھ کے اقدامات کو شرعی احکامات کے مطابق قرار دیا ہے۔

ناصر شاہ کاکہنا تھا کہ حکومت سندھ اپنے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کی خاطر کوشاں ہے، صوبے کے تمام شہری قانون کی پاسداری کو ذمہ داری سےادا کریں۔

تازہ ترین