گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبہ میں 19 مارچ سے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہےجس میں حکومت نے 14 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
لاک ڈاؤن کے سلسلے میں آج سے مزید سختی کردی گئی ہے، تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے، میڈیکل اسٹور، کریانہ اور ضروریات اشیاء کی دکانیں بھی بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔