• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، قائد آباد میں مرغوں کی لڑائی کرانے والے 13 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے مرغوں کی لڑائی کرانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک مرغا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

قائد آباد،گلشن بونیر میں پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کاموں میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان مجمع لگوا کر مرغوں کی لڑائی کروارہے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لڑائی میں استعمال ہونے والا ایک مرغا بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزمان مرغوں کی لڑائی کے بعد کبڈی مقابلے بھی کرانے والے تھے۔

تازہ ترین