دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 10 ہزار 152 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 3 ہزار 506 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 11 لاکھ 74 ہزار 684 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 49 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 5 لاکھ 3 ہزار 177 افراد اب تک اس وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 18 ہزار 761 ہو چکی ہیں۔
کورونا کے امریکا میں 4 لاکھ 57 ہزار 102 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 10 ہزار 917 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 ہزار 314 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے اسپین میں مزید 272 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 353 ہوگئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 852 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے مزید 570 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی اموات 18 ہزار 849 کے ساتھ اٹلی کورونا سے سب سے زیادہ اموات والا ملک بن چکا ہے جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 47 ہزار 577 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مزید 987 ہلاکتوں کے بعد مجموعی ہلاکتیں 13 ہزار 197 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 869 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے مزید 160 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد کُل اموات کی تعداد 2 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 171 ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: یمن میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
چین میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد یہاں کل ہلاکتیں 3 ہزار 339 ہوگئیں جبکہ کُل کورونا کیسز 81 ہزار 953 ہوگئے۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 980 ہلاکتیں ہونے کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 958 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 73 ہزار 758 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 897 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔
ملک میں 4 ہزار 66 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 753 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔