• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد اس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 897 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 6 افراد کے انتقال کر جانے کے بعد اس مرض سے وفات پانے والے افراد کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔

ملک میں 4 ہزار 66 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 753 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 336 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 19 ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 318 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 28 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے 656 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات 25 ہیں۔

پاکستان میں 4897 کورونا مریض، 78 اموات
کراچی میں لاک ڈاؤن کے بیسویں روز رنچھوڑ لائن کے چوراہے پر دیہاڑی دار مزدور کام کی تلاش میں فٹ پاتھ پر بیٹھے ہیں (تصویر:سہیل رفیق)

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 220 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 215 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 118 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: یمن میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 34 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں اس وائرس سے ہلاکت کوئی نہیں ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 478 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک ملک بھر میں 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، یعنی پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کرانے والے ہر گیارہویں شخص میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

تازہ ترین