• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ 14 اپریل کو کریں گے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ زندگیاں بچانیں کے لیے کیا ،اب اس کا دورانیہ بڑھانے کے حوالے سے 14 اپریل تک فیصلہ کریں گے۔

یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر لاہور میں قائم کورونا اسپتال اور ٹرائی ایج سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نہ کرنے سے کورونا وائرس کی وباء سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کا مکمل احساس ہے۔

وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کی شدت کم ہے، حکومت نے فوڈ اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں کام شروع کروا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنا پڑے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین