• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کے اعداد و شمار

کراچی میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کے اعداد و شمار


کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلشن اقبال کی8 یونین کونسلوں سے 122 کیس سامنے آچکے ہیں۔

صدر ٹاؤن کی 5 یونین کونسلوں سے 104 افراد کورونا کا شکار ہوئے، جبکہ جمشید ٹاؤن کی 4 یونین کونسلوں سے 44 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد کی 4 یونین کونسلوں میں 53 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی 3 یونین کونسل سے 15 کورونا کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا سے الحمداللّٰہ 13 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ حکومت کے ترجمان نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے۔

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شیئر کردہ معلومات کے مطابق 11 اپریل کی صبح 8 بجے تک سندھ میں کورونا کے 12740 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے مثبت ٹیسٹ کی تعداد 1318 ہے، جس میں سے آج کے 104 کیسز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں صحتیاب افراد کی تعداد 371 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وباء سے 28 اموات ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جو ایک انتہائی تشویشناک بات ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

تازہ ترین