فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے بعد ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ایدھی کے رضاکار اب تک 35 ہزار مستحق خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کر چکے ہیں جبکہ تجہیز و تدفین کے اہم ترین موقع پر بھی ایدھی فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔
بلقیس ایدھی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے پیدا صورتحال میں دل کھول کر امداد دیں۔