کراچی(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں مشہور پرائماٹولوجسٹ جین گوڈیل کاکہنا ہے کہ جانوروں سے بدسلوکی کورونا کا سبب بنا ہے۔
گوڈیل کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی کئی عرصہ پہلے پیشگی اطلاع کی گئی تھی اور یہ جانوروں میں ایک سے دوسرے کو لگتا ہے، ان کاکہنا ہے کہ جانوروں سے بدسلوکی کووڈ 19 کا سبب بنا،گوڈیل افریقہ میں چیمپینیز پر تحقیقات کررہی ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ مستقبل کیلئے ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔
گوڈیل کے مطابق جانوروں کو جنگل میں ایک دوسرے کے قریب چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد ان میں وائرس پھیلنے لگا اور ایک سے دوسرے میں پھیلتا چلا گیا۔