• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے نیٹ فلکس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے مشہور اسٹریم سروس نیٹ فلکس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نیٹ فلکس کو بچوں کے شوز میں ٹرانسجینڈرز کی نمائندگی کو نمایاں کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر اسٹریمنگ سروس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اُنہوں نے خود بھی منگل کے روز اپنی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن منسوخ کر دی ہے۔

ایلون مسک کا یہ ردِعمل نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ڈیڈ اینڈ: پیرانورمل پارک‘ اور اس کے ڈائیریکٹر ہمیش اسٹیل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔

جس کے بعد مارکیٹ میں نیٹ فلکس کے شیئرز کی قدر میں 2 فیصد کمی آگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید