لبنانی وزیرِصحت نے بتایا کہ ان کے 2 شہری ملک کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیرِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں حملہ کر کے 2 لبنانی شہریوں کو شہید جبکہ 5 کو زخمی کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اب بھی لبنان کے جنوبی علاقوں میں موجود ہے۔
اقوام متحدہ نے سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک 103 لبنانی شہریوں کی شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔