• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے سیل

جوہر موڑ، جوہر چورنگی، راشد منہاس روڈ کو  بند کر دیا گیا


کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متاثرہ یوسیز کے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کے معاملے پر مختلف مقامات پر ٹرک اور کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متاثرہ یوسیز کو جزوی طور پر مکمل سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے سیل
(تصاویر: سہیل رفیق)

جوہر موڑ، جوہر چورنگی، راشد منہاس روڈ کو بھی مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی کی 11 یوسیز مکمل سیل کرنے کے احکامات جاری

گلستانِ جوہر کے مختلف بلاکس کی تمام گلیاں ٹرک اور کنٹینر لگا کر سیل کردی گئی ہیں، ڈالمیا کے اطراف کے بھی تمام روڈ مکمل بند ہیں۔

پہلوان گوٹھ جانے اور آنے والے راستے بھی مکمل سیل کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، کراچی کی 42 یونین کونسل ہاٹ اسپاٹ قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت اجلاس میں ضلع جنوبی میں بھی کچھ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے 11 یوسیز کو سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیاتھا۔

اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے علاقوں کو سیل کرنا عوام کے لیے تکلیف دہ ہوگا، جن گلی محلوں میں کیسز سامنے آئیں گے،صرف انہیں سیل کیا جائےگا۔

تازہ ترین