• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، کراچی کی 42 یونین کونسل ہاٹ اسپاٹ قرار

کورونا وائرس، کراچی کی 42 یونین کونسل ہاٹ اسپاٹ قرار 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فیلد ایپی ڈیمیالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام (ایف ای ایل ٹی پی) نے کراچی کی 42 یونین کونسلوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیدیاہے۔ 

اس ضمن میں جاری رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال ٹاؤن کورونا وائرس سے سب سے متاثر ہے، گلشن اقبال ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 1، 5، 6، 7، 8، 9، 10 اور 14 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ جمشید ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 2، 9، 10، 13 حساس ہیں۔ کورنگی ٹاؤن اور لانڈھی ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 9 جبکہ بن قاسم ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 4 حساس قرار ہیں۔ 

شاہ فیصل ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 4 اور 9، ملیر ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 3 حساس قرار دی گئی ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 2، 3 اور 7 حساس ہیں۔ لیاقت آباد کی یونین کونسل نمبر 4 اور 5 جبکہ نارتھ ناظم آباد کی یونین کونسل نمبر 3، 4، 9 اور 10 حساس ہیں۔ 

نارتھ کراچی کی یونین کونسل نمبر ایک، 10 اور 12 حساس ہیں۔ بلدیہ کے علاوہ مہاجر کیمپ اور سائٹ کا علاقہ میٹروول نمبر 4 حساس قرار دیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کی مدینہ کالونی، بلال کالونی، اسلام چوک حساس قرار ہیں۔ صدر ٹاؤن کی 5 یونین کونسل کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ 

صدر کا علاقہ سی سی بی 3، کلفٹن بلاک 10، گارڈن، گذدرآباد اور مرکزی صدر حساس قرار ہیں جبکہ لیاری میں ایک بھی یوسی کو حساس قرار نہیں دیا گیا۔ 

ایف ای ایل ٹی نے کراچی کے ہاٹ اسپاٹ علاقے تب واضح کئے تھے جب شہر میں 4 سو 91 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

تازہ ترین