سندھ حکومت نے کراچی کے ضلع جنوبی کے بھی کچھ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کورونا وائرس کی صورتحال پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ میں عوام کے لیے فکر مند ہوں کہ صورتحال کس طرف جارہی ہے۔
اجلاس کے دوران ضلع جنوبی کے کچھ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل سندھ حکومت ضلع شرقی کی 11 یونین کونسلوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔