• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا بیان قومی یکجہتی پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے، فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورونا سے جنگ میں قومی یک جہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول صاحب! شعبہ صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فردوس اعوان کی خاتون دکاندار سے گپ شپ

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول صاحب! یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

تازہ ترین