عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر صوبہ سندھ میں جاری لاک ڈاؤن کی شہریوں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ بھر سے مزید 273 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بیسویں روز 99 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 5300 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 1 ہزار 716 ہے جبکہ بیسویں روز کراچی سے 156 افراد کو گرفتار اور 62 مقدمات درج ہوئے ہیں۔