وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سیاست سے بالاتر ہو کر مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔
ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی اس فورس میں شامل رضا کاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: شاہ محمود کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 12000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلےمرحلے میں ’انصاف امداد پیکیج‘ کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000 روپے دیے جائیں گے۔