وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے سمندر پار پاکستانی جلد واپسی کے منتظر ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا جس میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کولانے کیلئے متفقہ طور پرایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے، اب تک 9 خصوصی پروازوں سے1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو کورونا سے زیادہ خطرہ نہیں، شاہ محمود
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعدد ممالک میں ہمارے سفیر ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے مکمل رابطے میں ہیں، زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں، وطن واپسی کاعمل مکمل کرنے کیلئے ٹیسٹنگ اورقرنطینہ کی سہولیات کیلیےصوبوں کوآگےبڑھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے ،کراچی اور لاہور سے پروازیں ٹورنٹو روانہ
اجلاس میں شہریار خان آفریدی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنائی ہے، مختلف ممالک میں پھنسے تبلیغی افراد، زائرین، طلباء، قیدی اور دیگر افراد کو واپس لانا مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شاہ محمود قریشی کا انتونیو گوتیرس سے ٹیلی فون پر رابطہ
شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانےاور مشن کا سمندر پار پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچانا قابل تعریف ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کر کے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔