• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 اپریل سے کوئی صنعت کھولنے کی اجازت دی گئی تو ہم بھی اپنی دکانیں کھول دینگے،چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف دیا جائے،تاجر رہنما ملتان

ملتان (نمائندہ جنگ) تاجر رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک کا تاجر طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ چھوٹے تاجروں کے مطالبات نہ مانے گئے تو لاک ڈائون توڑ کر دکانیں کھول لیں گے۔15 اپریل سے کوئی صنعت کھولنے کی اجازت دی گئی تو ہم بھی اپنی دکانیں کھول دینگے،چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف دیا جائے، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ جات کو استثتی حاصل ہونے کے بعد مخصوص تجارتی سرگرمیوں سے آدھا ملک کھل جائے جبکہ تاجروں کا طبقہ اس سے متاثر ہوگا جو سراسر چھوٹے تاجروں کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔ انہوں نےکہا کہ اگر 15اپریل سے کسی صنعت کھولنے کی اجازت دی گئی تو ہم بھی اپنی مارکیٹیں کھول دیں گے۔حکومت و انتظامیہ یا تو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرائے یا پھر چھوٹے تاجروں کو صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک دکانیں کھولنے دے ۔،چھوٹے تاجروں کو نہ صرف ایک کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دیئے جائیں بلکہ یوٹیلیٹی بلز میں بھی ریلیف دیا جائے اور دکانوں کے مالکان کو پابند کیاجائے کہ وہ چھوٹے دکانداروں سے ماہ اپریل کا کرایہ نہ لیں۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے دیگر تاجر رہنماؤں شیخ اکرم حکیم، حاجی بابر علی قریشی، ادریس بٹ،شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، سید جعفر علی شاہ،، ذیشان صدیقی، جاوید اختر خان، ندیم شیخ، یونس انصاری ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ایسے کمزور ترین لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کئی مقامات پر دکانیں کھلی نظر آرہی ہیں جس پر چھوٹے تاجر ہم پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ ہم بھی دکانیں کھلی رکھیں۔
تازہ ترین