ملتان کے نشتر میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک نشتر اسپتال کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 22 ہو گئی ہے ۔
ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق نشتر اسپتال کے عملے کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
ایم ایس نشتر میڈیکل کالچ اینڈ اسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد تمام ڈاکٹرز کو ملتان میں ہی آئسولیٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملتان کے نشتر اسپتال میں 2 ڈاکٹرز اور 1 نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔