• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا ڈوڈل کورونا سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام

معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام کردیا، اپنے ڈوڈل میں گوگل نے پبلک ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گوگل کے ڈوڈل پر ’گوگل کے آخری حروف یعنی ای‘ ایک منی بس میں بیٹھا ہے اور اس کے لیے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے تمام پبلک ٹرانسپورٹیشن ورکرز کا شکریہ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل ڈوڈل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔

دو ہفتے کے دورانیے پر مختص گوگل ڈوڈل سیریز میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

اس سیریز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔گوگل کی مذکور سیریز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

گوگل ڈوڈل 6 اپریل: پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کے نام رہا۔

گوگل ڈوڈل 7 اپریل: ڈاکٹر، نرسز اور طبی عملے کے نام رہا۔

گوگل ڈوڈل 8 اپریل: ایمرجنسی سروس ورکرز سے اظہار تشکر کیا گیا۔

گوگل ڈوڈل 9 اپریل: صفائی کرنے والے عملے کے نام رہا۔

گوگل ڈوڈل 10 اپریل: کھیتوں میں کام کرنے والوں اور کسانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

گوگل ڈوڈل 13 اپریل: بنیادی اشیاء  فراہم کرنے والے ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

گوگل ڈوڈل 14 اپریل: پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام رہا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جیسے جیسے کوویڈ 19 پھیل رہا ہے ویسے ویسے لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب آتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین