ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں کو چور کہنے سے قومی یکجہتی نہیں ہو سکتی۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس معاملے پروفاق کی اکائیوں کوساتھ رکھنےکی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک اِس وقت وزیراعظم عمران صاحب کی طرف دیکھ رہا ہے، اس وقت ایک وژن اور پورے پاکستان کے لیے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے مل کر معاشی، ریلیف حکمتِ عملی دینا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی ساری توجہ ڈاکٹرز، طبی عملے، مزدور، دہاڑی دار کی طر ف ہونی چاہئیے۔