• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی بھی بینظیر کا نام سن کر پریشان

علی زیدی بھی بینظیر کا نام سن کر پریشان


کراچی میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا نام سن کر پریشان ہوگئے۔

وفاقی وزیر نے چینیسر گوٹھ میں گورنمنٹ سیکنڈری بوائز اسکول میں احساس کفالت پروگرام میں شرکت کی، جہاں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں احساس پروگرام کے دی جارہی رقم کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کو رقم بینظیر بھٹو،بلاول بھٹو زرداری یا عمران خان نہیں دے بلکہ حکومت دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت عوام کو دی جارہی رقم عوام کا ہی پیسہ ہے جو ان پر ہی خرچ کیا جارہا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ بندرگاہ پر یومیہ اجرت والوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیے ہیں انہیں تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پروگرام ہے اور اس پروگرام سے اب تک ہزاروں مستحقین استفادہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین