کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایچ ایف کےحکام جو مختلف اداروں کے مالی تعاون سے اپنے اسٹاف کو تنخواہ کی ادائیگی میں مدد لیتے ہیں رقم نہ ملنے کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوگئے ہیں اور ملک بھر میں صرف نچلے درجہ کے ملازمین کو مارچ کی تنخواہ ادا کر سکیں ہیں۔ 50 ہزار سےزائد آمدنی والے ملازمین بدستور تنخواہ سے محروم ہیں۔