• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار 246 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے اموات کی تعداد 113 ہو گئی۔

ملک میں 4 ہزار 562 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 571 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 16 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 28 ہو گئیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 668 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 41 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے 865 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات 38 ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 277 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا میں کورونا سے 1 روز میں 2407 ہلاکتیں

گلگت بلتستان میں 234 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 140 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 46 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 45 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے جبکہ 55 فیصد مقامی طور پر پھیلے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کُل 73 ہزار 439 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3280 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک کے 588 اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کی سہولت قائم ہے۔

تازہ ترین