خیبر پختون خوا حکومت نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فیصلہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کے پی حکومت بھی بعض صنعتوں سے پابندی ہٹائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض صنعتوں سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔ جس کے تحت تعمیرات اور اس سے وابستہ شعبے کھول دیے جائیں گے۔