• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال ملتان میں کورونا مریضوں کی تعداد61 ہوگئی

نشتر اسپتال ملتان میں کورونا مریضوں کی تعداد61 ہوگئی


نشتر اسپتال ملتان میں کورونا وائرس کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی، اسپتال ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے متاثرہ مریضوں کی تعداد 61 ہونے کی تصدیق کردی۔

ایم ایس نشتر اسپتال کے مطابق 26 ڈاکٹروں، 3 نرسز اور 4 پیرا میڈکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق اب تک 3500 سے زائد مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں جب کہ مزید 50 سے زائد طبی عملے کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 20 مریضوں کو طیب اردوان اور باقی تمام مریضوں کو ملتان میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین