پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام بارڈر سیل کر کے گندم باہر نہیں جانے دی جائے گی، خریداری کا ہدف حاصل ہونے تک گندم کہیں نہیں بھیجیں گے، دیگر صوبوں کے ساتھ گندم خریداری کے باقاعدہ معاہدے ہوں گے۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیرِصدارت گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس ہوا، عبدالعلیم خان نےچیف سیکریٹری سے پنجاب کے بارڈر سیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔
سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی پرائیویٹ خریدار کو پنجاب سے گندم اٹھانے کی اجاز ت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کیلئے مربوط پالیسی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے گندم خریداری کیلئے تمام معاملات کو تحریری شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔