کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاک ڈائون کے دوران گھر بیٹھے ہاکی کی آن لائن ٹریننگ نے نویں جماعت کے طالب علم کی قسمت کھول دی اور اسےکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی مدد سے ملازمت مل گئی۔ پندرہ سالہ نوشاد علی نے گھر میں ٹریننگ کی ویڈیو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے آن لائن پروگرام میں بھیجی جس میں انہوں نے ہاکی اور گیند کے درمیان توازن کابہترین مظاہرہ کیا ۔ویڈیو دیکھ کر آرمی کے ایئر نڈیفنس یونٹ نے نوکری کی پیش کش کردی کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین ،کوچ شاکر علی اور آرمی ائیرڈیفنس یونٹ کے سابق آفیسر کے گھر جاکر انہیں ملازمت کی پیش کش کی۔ نوشاد علی کے والد نے پہلے میٹرک مکمل کرنے کی درخواست کی میٹرک تک نوشاد علی کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔